نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل کی پاکستانی طالبعلم سے ملاقات

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے احمد صدیقی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کی

Atif Khan

نیویارک: نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل، جناب عامر احمد اتوزئی نے آج قونصلیٹ جنرل میں نیو جرسی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالبعلم احمد صدیقی سے ملاقات کی۔

احمد صدیقی نے حال ہی میں چیلنجز آف چیمپئنز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جوجِتسو مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اور دوسری پوزیشن حاصل کی، جس سے ان کی غیر معمولی کھیلوں کی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے احمد صدیقی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے اعلیٰ جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *