نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن (DSNY) کے مطابق جمعرات کے روز شہر بھر میں کچرا، کرَب سائیڈ کمپوسٹنگ اور ری سائیکلنگ کی کوئی کلیکشن نہیں ہوگی۔
محکمے نے بتایا کہ آئندہ جمعرات کرسمس کے موقع پر صفائی کی خدمات معطل رہیں گی۔ DSNY کے مطابق وہ رہائشی جن کا عام طور پر جمعرات کو کچرا، کمپوسٹنگ یا ری سائیکلنگ اٹھائی جاتی ہے، وہ اپنا کچرا جمعرات کی شام کو باہر رکھیں۔
محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ:
“نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن کرسمس ڈے کے موقع پر اعلان کرتا ہے کہ جمعرات، 25 دسمبر 2025 کو کچرا، کرَب سائیڈ کمپوسٹنگ اور ری سائیکلنگ کی کوئی کلیکشن نہیں ہوگی۔”
ڈی ایس این وائی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بتایا کہ کلیکشن کا عمل جمعہ کے روز دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
محکمے نے نیو یارکرز کو یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ تعطیلات کے بعد صفائی کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے، اور شہریوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ عملہ جمع شدہ کچرا اٹھانے میں مصروف ہوگا۔
