نیویارک نےبرف کی پوشاک اوڑھ لی

موسم سے متعلق ایڈوائزری اتوار دوپہر ایک بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک میں اتوار کی صبح شدیدبرفباری ہوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سے متعلق ایڈوائزری اتوار دوپہر ایک بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی نیو جرسی اور جنوب مشرقی نیویارک کے بعض علاقوں میں برف باری کی مقدار چھ انچ تک پہنچ سکتی ہے۔

نیویارک میں ریکارڈ کی گئی برف باری درج ذیل ہے:
اوئسٹر بے: 3.8 انچ، جے ایف کے ایئرپورٹ: 2.6 انچ، لا گارڈیا ایئرپورٹ: 1.7 انچ، مین ہیٹن: 1.1 انچ، ہارٹس ڈیل: 3.5 انچ، مالورن: 3 انچ، اسٹونی بروک: 4.6 انچ

نیو جرسی میں برف باری کی تفصیل:
نیوارک: 2.4 انچ، اسپرنگ فیلڈ: 4.5 انچ، ہوبوکن: 2.5 انچ، رج فیلڈ: 1.5 انچ
گلین رج: 3.6 انچ، کرینفورڈ: 4.5 انچ

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *