امریکہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین پولنگ کے مطابق، ٹرمپ کی منظوری (Approval Rating) ان کی دوسری مدتِ صدارت میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔گَیلیپ کے نئے سروے کے مطابق یہ سروے 3 تا 25 نومبر کے درمیان کیا گیا۔
اسی دوران ڈیموکریٹس نے انتخابات میں کامیابیاں حاصل کیں اور وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن 12 نومبر تک جاری رہا، جو امریکہ کی تاریخ کا سب
سے طویل شٹ ڈاؤن تھا۔
اہم اعداد و شمارکےمطابق ٹرمپ کی منظوری 5 پوائنٹس کم ہو کر 36% تک آگئی۔انکے خلاف ناپسندیدگی (Disapproval) 60% تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت میں جنوری 2021 میں، کیپیٹل ہل حملے کے بعد سب سے کم منظوری 34% رہی تھی،۔
ریپبلکن ووٹرز میں منظوری 7 پوائنٹس کم ہو کر 84% رہ گئی ، یہ اُن کی دوسری مدت کے دوران سب سے کم سطح ہے۔آزاد ووٹرز (Independents) میں منظوری پچھلے دونوں ادوار کی سب سے کم سطح تک پہنچ گئی۔
ڈیموکریٹس میں ٹرمپ کو صرف 3% منظوری ملی۔
کن مسائل پر ٹرمپ کو زیادہ منظوری مل رہی ہے؟ریپبلکنز: جرم، خارجہ امور اور امیگریشن
ڈیموکریٹس: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال
آزاد ووٹرز: جرم اور بیرونی تجارت
نیویارک ٹائمز کے مطابق 29 نومبر تک اوسطاً 56% امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش جبکہ 41% مطمئن ہیں۔
یہ اعداد و شمار گَیلیپ کے تازہ پول کو بھی شامل کرتے ہیں
