این وائی پی ڈی کے مرحوم ڈیٹیکٹو ڈیلن ایچ اسٹیورٹ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی 20ویں برسی کے موقع پر خون کے عطیات کی مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ معلومات کے مطابق 20 سال قبل ڈیٹیکٹو ڈیلن ایچ اسٹیورٹ کو دورانِ ڈیوٹی دل میں گولی لگی جس کے باعث انہیں Cardiac Tamponade کا سامنا کرنا پڑا۔
اُس وقت دستیاب خون کی فراہمی کی بدولت ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم زخموں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈیٹیکٹو اسٹیورٹ نے پوری بے لوثی کے ساتھ اپنے علاقے کی خدمت کی اور اپنی جان قربان کر دی۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خون عطیہ کرکے ان کی یاد کو زندہ رکھیں اور دوسروں کی جانیں بچانے میں مدد کریں۔
26 نومبر 2025
NYPD 70TH PRECINCT
بروکلین وقت: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک
NYPD 9TH PRECINCT
مین ہیٹن وقت: دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک
2 دسمبر 2025
NYPD 50TH PRECINCT برونکس
وقت: صبح 10:30 بجے سے شام 7:30 بجے تک
NYPD 121ST PRECINCT اسٹیٹن آئی لینڈ
وقت: دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک
NYPD 116TH PRECINCT روزڈیل، کوئینز
وقت: دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک
