مکہ سےمدینہ جاتےبھارتی عمرہ زائرین کی بس حادثےکا شکار

میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیر کی صبح مفرحت نامی علاقے میں پیش آیا۔

Editor News

جدہ: مدینہ جاتے ہوئے بھارتی عمرہ زائرین کی بس حادثےکاشکارہوگئی۔

مدینہ جاتے ہوئے مکہ مکرمہ سے روانہ ہونے والی عمرہ زائرین کی ایک بس کے ڈیزل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کم از کم 42 بھارتی زائرین کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیر کی صبح مفرحت نامی علاقے میں پیش آیا۔

بس میں 43 مسافر سوار تھے، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق صرف ایک شخص کے بچ جانے کی اطلاع ہے، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں زیادہ تر خاندان سوار تھے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ غیر مصدقہ اندازوں کے مطابق مسافروں میں تقریباً 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ حادثے کے وقت بیشتر زائرین سو رہے تھے۔

زائرین نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کر لی تھی اور مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع نے 42 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں، لاشوں کی شناخت اور زخمی کے علاج کی نگرانی کر رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *