نیویارک |عاطف خان
نیویارک جیٹس نے کرس بوئڈ پرحملےپرردِعمل کااظہارکیا ہے۔
نیویارک جیٹس کی ٹیم نے مختصر بیان میں کہا،
“ہم کرس بوئڈ سے متعلق صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔”بوئڈ کے ساتھی کھلاڑی جیرمین جانسن اور ہیریسن فلپس نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔
جانسن نے لکھا:”براہِ کرم میرے بھائی اور ساتھی کھلاڑی کرس بوئڈ اور ان کے خاندان کے لیے دعا کریں… خداوند انہیں شفا عطا کرے۔”
فلپس نے کہا:”خداوند ان پر اپنا ہاتھ رکھے، ہر ڈاکٹر اور نرس کو رہنمائی دے جو ان کا علاج کر رہے ہیں۔ ان کے خاندان کو طاقت دے۔ کرس ایک فائٹر ہے اور ہم سب اس کے ساتھ ہیں۔”
