نیویارک |13نومبر: عاطف خان
نیویارک: محکمہ موسمیات نے نیویارک سمیت شمالی علاقوں میں سخت سردی کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ا سٹریٹوسفیرک وارمنگ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نیویارک سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
تازہ ترین موسمی ماڈلز کے مطابق، ممکنہ SSW ایونٹ کا آغاز تھینکس گیونگ (Thanksgiving) کے آس پاس متوقع ہے۔
تاہم، اس کے زمینی اثرات یعنی ٹھنڈا موسم، طوفانی ہوائیں، اور غیر متوقع موسمی نظام عموماً اسٹریٹوسفیر میں تبدیلی کے چند ہفتوں بعد ظاہر ہوتے ہیں۔
لہٰذا نیویارک میں سرد موسم کی شدت اور طوفانی پیٹرن زیادہ تر نومبر کے آخر سے دسمبر کے آغاز تک دیکھے جا سکتے ہیں۔
اگر ماڈلز درست ثابت ہوئے، تو امریکہ، کینیڈا، اور شمالی یورپ میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق، زمین کی فضا کی بالائی تہہ اسٹریٹوسفیئر (Stratosphere) میں درجہ حرارت میں اچانک اضافہ Sudden Stratospheric Warming(SSW) کہلاتا ہے۔
