لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک جولائی 4 آتش بازی: میسیزفائرورکس کیلئےسڑکوں کی بندش اورلائیوشوزکی تفصیلات جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک) – نیویارک سٹی میں 4 جولائی (یومِ آزادی) کے موقع پر ہونے والی روایتی میسیز آتش بازی (Macy’s Fireworks) کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس سال میسیز اپنی 50 ویں سالگرہ (50th Anniversary Show) منا رہا ہے۔ امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے مینہٹن اور بروکلین کی متعدد سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آتش بازی کا یہ شاندار مظاہرہ لوئر ایسٹ ریور (Lower East River) کے اوپر آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی بندش، دیکھنے کے مقامات اور ممنوعہ اشیاء کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نیویارک پولیس (NYPD) کی جانب سے درج ذیل اہم مقامات اور پلوں کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا:

اہم پل: مینہٹن برج (Manhattan Bridge) اور بروکلین برج (Brooklyn Bridge) مکمل بند رہیں گے۔

مینہٹن (Manhattan): گرینڈ اسٹریٹ، کیتھرین اسٹریٹ، ساؤتھ اسٹریٹ/FDR ڈرائیو، بروکین بیٹری انڈر پاس سے ڈی لینسی اسٹریٹ تک کا پورشن، وال اسٹریٹ، واٹر اسٹریٹ اور براڈ اسٹریٹ سمیت لوئر مینہٹن کی تمام بڑی سڑکیں بند رہیں گی۔

بروکلین (Brooklyn): جان اسٹریٹ، اٹلانٹک ایونیو، ہکس اسٹریٹ، فلبرٹ ایونیو، کیڈمین پلازہ ویسٹ، اور وان برنٹ اسٹریٹ کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

آتش بازی دیکھنے کے بہترین مقامات (Public Viewing Locations)
ایسے تمام مقامات جہاں سے آسمان صاف نظر آئے، وہاں سے یہ آتش بازی دیکھی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ نے درج ذیل مقامات کی سفارش کی ہے:

1۔ بغیر ٹکٹ کے مقامات (FDR Drive Access Points)

مونٹگومری اسٹریٹ (بمقام میڈیسن اسٹریٹ)
رابرٹ ویگنر پلیس (بروکلین برج آف ریمپ اور آن ریمپ)
براڈ اسٹریٹ (بمقام واٹر اسٹریٹ)
معذور افراد (ADA) کے لیے مقامات: ویٹ نام ویٹرنز میموریل پلازہ اور پیئر 35 (Pier 35)۔

2۔ فری ٹکٹ کے حامل مقامات
درج ذیل مقامات پر داخلہ صرف نیویارک سٹی کی جانب سے جاری کردہ مفت ٹکٹس کے ذریعے ہی ممکن ہوگا:

دی سی پورٹ (The Seaport) کے اندر واقع پیئرز
بروکلین برج پارک (Brooklyn Bridge Park)
بروکلین ہائٹس پرومیناڈ (Brooklyn Heights Promenade)

یہاں سے آتش بازی نظر نہیں آئے گی: مڈ ٹاؤن میں FDR ڈرائیو کے علاقے، دی بیٹری، ہڈسن ریور پارک، ایسٹ ریور پارک، روزویلٹ آئی لینڈ، گورنرز آئی لینڈ اور اسٹیٹن آئی لینڈ فیری پر جانے سے گریز کریں کیونکہ یہاں سے نظارہ ممکن نہیں ہے۔

ممنوعہ اشیاء کی فہرست (Not Permitted Items)
پبلک ویونگ مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے اور تمام شہریوں کی چیکنگ کی جائے گی۔ درج ذیل اشیاء ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی:

شراب، سگریٹ اور ای-سگریٹ
بیک پیکس، ڈفل بیگز، بڑے بیگز یا بڑے کولرز
ڈرونز (Drones)
چھتریاں (Umbrellas) اور لان چیئرز (Lawn chairs)
پستول یا دیگر اسلحہ

میسیز نے اپنی پچاسویں سالگرہ کے شو کو یادگار بنانے کے لیے آل اسٹار لائن اپ کا اعلان کیا ہے۔ لائیو پرفارم کرنے والے فنکاروں میں شامل ہیں:

بیبی ریشہ (Bebe Rexha)
بلیک شیلٹن (Blake Shelton)
پوسٹ مالون (Post Malone)
شابوزی (Shaboozey)
سالٹ این پیپا (Salt-N-Pepa)
نوح کاہان (Noah Kahan)