سفیر پاکستان کا امریکہ کے درمیان گہرے معاشی روابط استوار کرنے پر زور

ہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے

Editor News

عاطف خان | 6نومبر

نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج ریاست ورجینیامیں پاک-امریکہ جوائنٹ بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کیا۔

یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اکٹھا کیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اور مقامی ایسوسی ایشنز کی کاوشوں کی تعریف کی اور تقریب کو دوطرفہ معاشی تعلقات کو پائیدار و مستحکم بنانے کے حوالے سے اہم بیج بونے کی مشق قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ آج بویا جانے والا یہ بیج ایک سرسبز و شاداب باغ میں تبدیل ہو۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ان مواقعوں سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے؛ اب ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

ایک روزہ تقریب نے مختلف شعبوں سےبشمول سیاحت، رئیل اسٹیٹ، ٹیکسٹائلز، فرنیچر،لیدر، فارماسیوٹیکلز اینڈ آئی ٹی، سے اچھی خاصی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کو مدعو کیا تاکہ کاروباری مواقع کی تلاش کی جائے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی رابطوں کو مضبوط بنایا جائے۔

برین ڈیزائنر کے سی ای او محمد رؤف راجہ نے کہا خطاب میں کہا کہ یو ایس پی آئی سی سی اشتراک سے منعقدہ کانفرنس کی کامیابی باعثِ مسرت ہے ۔ اس تقریب نے پاکستانی کاروباروں کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا قدم جمانے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اور ہم تعاون اور ترقی کے نئے مواقع کی تلاش کے لیے پرجوش ہیں ۔

یو ایس پی آئی سی سی کے چیئرمین محمد صدیق شیخ نے دونوں ممالک کے چھوٹے کاروباروں اور انٹرپرینیورز کے درمیان دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھانے میں کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سردار ثاقب نسیم نے چیمبر کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی وابستگی کو دہرایا۔

پرنس ولیم کاؤنٹی کے اوکوکوآن ٹاؤن کے مئیر ارنی پورٹا نے بھی اس موقع پر گفتگو کی اور پاکستانی ڈائسپورا کی امریکی معیشت میں خدمات کو سراہا۔

سفیر پاکستان نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کی۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *