Daralizia’s Campaign Secures Strong Support at Huntington Fundraising Event

اس ایونٹ کا مقصد نیویارک کی مسلم اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو سیاسی طور پر متحد کرنا اور ڈارالیزیا کے وژن کو ووٹرز تک پہنچانا تھا۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک کے حلقہ 13 (NY-13) سے انتخابی امیدوار ڈارالیزیا کی مہم کو مزید فعال بنانے کے لیے ہنٹنگٹن میں ایک پروقار اور کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے میزبان سید عدنان بخاری تھے، جنہوں نے کمیونٹی کو متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق امریکی کانگریس مین جمال بومین تھے، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

اس ایونٹ میں سید وسیم قادری صاحب، سید میثم رضوی ، توفیق ہارون (مسلم فار پروگریس) شریک تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈارالیزیا کی مہم کے مینجر بلال طاہر نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے ملنے والی بھرپور حمایت کو مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

میزبان سید عدنان بخاری نے ہوسٹ کمیٹی، بالخصوص سید وسیم قادری صاحب اور سید میثم رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر ہنٹنگٹن میں اس قدر کامیاب شام کا انعقاد ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کمیونٹی کے اتحاد اور سیاسی عمل میں شمولیت کو سراہا۔

اس ایونٹ کا مقصد نیویارک کی مسلم اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کو سیاسی طور پر متحد کرنا اور ڈارالیزیا کے وژن کو ووٹرز تک پہنچانا تھا۔ شرکاء نے انتخابی مہم کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *