رپورٹ: عاطف خان
ہوسٹن(31اکتوبر2025): پاکستان فلڈ ریلیف اینڈ ریہیبیلیٹیشن 2025–2026 کا تقریب انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی (چیف پیٹرن، AFDR)جناب سید جاوید کونسل جنرل آف پاکستان، ہیوسٹن انور جناب محمد آفتاب چوہدری ،
چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ HHRD) جناب جاوید صدیقی ، صدر ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن HKSCAجناب محمد سعید شیخ ، صدر، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن PAGHجناب سراج نرسی اور کمیونٹی لیڈرڈاکٹر یعقوب شیخ نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی

تمام رہنما پاکستان اور ہیوسٹن کے درمیان انسانی ہمدردی کے پل کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ہیوسٹن کی کمیونٹی کے جذبۂ سخاوت کے باعث **$1 ملین** کی نقد اور غیر نقد امداد جمع کی

الیاس چوہدری، سعد انصاری، معیز خان، اور عبد الرحمن پٹیل نےبہترین قیادت اور انتھک محنت سے تقریب کو کامیاب بنایا۔
ساتھ ہی PSA ٹیم کے اراکین کی بھی دل سے تعریف کی گئی جنہوں نے کمیونٹی کی شمولیت اور آگاہی میں اہم کردار ادا کیا۔
