ملیساکی تباہی:اقوامِ متحدہ کی ہنگامی امدادی کارروائیاں

امدادی کارروائیوں کا مقصد طوفان کے بعد ممکنہ خوراک، صحت، پانی اور صفائی کے بحران سے نمٹنا ہے

Editor News

او پرنس / کنگسٹن(29اکتوبر2025): سمندری طوفان ملیسا کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کے مختلف ادارےکیریبین خطے، خصوصاً “ہیٹی”میر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم ہیں۔ امدادی کارروائیوں کا مقصد طوفان کے بعد ممکنہ خوراک، صحت، پانی اور صفائی کے بحران سے نمٹنا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے پہلے ہی 800 میٹرک ٹن سے زائد خوراک جمع کر لی ہے تاکہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران 86,000 متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔

یونیسف (UNICEF) نے تقریباً 14,500 افراد کے لیے پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کے کٹس جبکہ 4,000 سے زائد بچوں کے لیے غذائی سامان مہیا کر دیا ہے۔

اسی طرح اقوامِ متحدہ کا تولیدی صحت UNFPA) 5,000 افراد کے لیے تولیدی صحت کے کٹس اور 4,000 افراد کے لیے dignityکٹس فراہم کر چکا ہے۔

**عالمی ادارۂ صحت (WHO)کے زیرِ قیادت پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (PAHO)** نے تقریباً 11,000 افرادکے لیے **طبی امدادی کٹس روانہ کی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عوام عموماً طوفانی لہروں (storm surge) کو نظرانداز کر دیتے ہیں، حالانکہ یہ سمندر کی سطح کو تین سے چار میٹر تک بلند کر سکتی ہیں، جو تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے بتایا کہ **سمندری طوفان ملیسا ایک سست رفتار طوفان** ہے، جو ایک علاقے پر **12 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ، حتیٰ کہ دو دن تک** رہ سکتا ہے اور یہی اس کی سب سے خطرناک خصوصیت ہے، کیونکہ اس سے **شدید بارش اور پانی کے جمع ہونے** کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے جمیکا کی حکومت کے “غیر معمولی درجے کی تیاری” اور کیریبین ممالک میں یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اقوامِ متحدہ کے ادارے پوری تیاری کے ساتھ سرگرم عمل ہیں، لیکن بالآخر فطرت اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام ادارے قریبی اشتراک کے ساتھ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانے کے لیے مسلسل رابطہ کاریجاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *