سمندری طوفان ملیسانےتباہی مچادی

طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی،

Editor News
A satellite view shows Tropical Storm Melissa, over the Caribbean Sea, October 27, 2025. CSU/CIRA & NOAA/Handout via REUTERS THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. MANDATORY CREDIT. TPX IMAGES OF THE DAY

ہوانا(29اکتوبر2028): سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد کیوبا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد کیوبا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ طاقتور ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے درخت اکھاڑ دیے، بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا، اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

کیوبا کے محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جمیکا میں طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہے جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ملیسا اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید شمال کی جانب بڑھ سکتا ہے اور فلوریڈا کے جنوبی ساحلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *