این وائی پی ڈی اور PALS کی جانب سے اسکالرشپ ایوارڈز کی تقریب

فن سرحدوں سے آگے دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے

Editor News

رپورٹ: سید حاجب
کراچی(25اکتوبر2025)

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے نیویارک سٹی میں اپنے 10 ویں سالگرہ کے اسکالرشپ ایوارڈز کی تقریب منعقدکی۔

اس تقریب میں NYPD کے سینئر حکام، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، سفارت کاروں اور امریکہ بھر سے ثقافتی نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور انسان دوست علی ظفر کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے نیویارک شہر میں سوسائٹی کے 10 ویں سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ ڈنر کے دوران ثقافتی آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ااس موقع پرعلی ظفر نے اپنی تقریر میں کہا کہ فن سرحدوں سے آگے دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے،اس کے علاوہ وہ اپنی علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے، انہوں نے پاکستان میں تعلیم، سیلاب سے نجات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کی ہے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *