نیویارک سٹی اس سال پبلک اسکولوں کے طلباء کو 3,50,000 مفت کروم بکس فراہم کر رہا ہے

Atif Khan

نیویارک سٹی اس سال پبلک اسکولوں کے طلباء کو 3,50,000 مفت کروم بکس فراہم کر رہا ہے

نیویارک سٹی اس سال پبلک اسکولوں کے طلباء کو 3,50,000 مفت کروم بکس فراہم کر رہا ہے، جن میں ایل ٹی ای یا فائیو جی (5G) کنیکٹیویٹی کی سہولت موجود ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا اور ہر طالب علم کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، چاہے وہ کسی بھی علاقے یا آمدنی کے پس منظر سے تعلق رکھتا ہو۔
تقسیم کی تقریب برونکس بورو کے کلنٹن ہائی اسکول میں منعقد ہوئی، جس میں نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، نیو یارک سٹی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ، پبلک اسکولز چانسلر ، ٹی موبائل، ڈیل ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ جدید ڈیوائسز شہر کے 1,700 سے زائد اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ ان میں انٹرنیٹ تک رسائی اور اہم تعلیمی سافٹ ویئر پہلے سے موجود ہوگا تاکہ طلباء کو آن لائن سیکھنے، ریسرچ، اور اسائنمنٹ کی تیاری میں سہولت مل سکے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام پرانے اور ناکارہ آلات کی جگہ لے گا، طلباء کو دورِ جدید کی تعلیم سے ہم آہنگ کرے گا، اور انہیں کالجوں اور روزگار کے بہتر مواقع سے جوڑنے میں مدد دے گا۔
Share This Article