پاکستانی نژاد امریکی افسر اویس خانزادہ کو این وآئی پی ڈی میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
رپورٹ: عاطف خان
نیو یارک پولیس (این وآئی پی ڈی) نے کیپٹن اویس خانزادہ کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروموشن ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کمیونٹی سروسز میں نمایاں خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔
سرکاری پروموشن تقریب جمعہ، 8 اگست کو این وآئی پی ڈی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی، جہاں پولیس کمشنر انہیں ڈپٹی انسپکٹر کا بیج اور سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے۔ تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران اور کمیونٹی لیڈرز بھی شریک ہوں گے۔
اپنی پروموشن کے بعد اویس خانزادہ این وآئی پی ڈی میں چوتھے پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل وحید اختر، مصباح نور، اور اشرف جہانگیر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے اویس خانزادہ کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو کمیونٹی کے لیے باعث فخر قرار دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ترقی یافتہ افسر نہ صرف پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ کمیونٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اعتماد بھی بڑھاتے ہیں