جوئے کی حوصلہ افزائی کا کیس، ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے این سی اے کی درخواست پر مزید 5 روز کا ریمانڈ منظور کرلیا

boss
Highlights
  • Source Unknown

لاہور کی مقامی عدالت نے جوئے کی حوصلہ افزائی کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی گئی۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی کو جوئے کی ایپلی کیشن کو پروموٹ کرنے کے کیس میں 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔

این سی اے نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جسے جج نے منظور کرتے ہوئے یوٹیوبر کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

واضح رہے کہ جوئے کی ایپلی کیشن کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر کی اہلیہ عروبہ جتوئی کی 31 جولائی تک ضمانت منظور کرلی ہے۔

TAGGED:
SOURCES:Hajib
Share This Article