وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے یو اے ای سفیر کو پاکستان میں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے پاک عرب امارات تعلقات کی مضبوطی کیلئے سفیر کے کردار پر شکریہ ادا کیا اور پاک امارات قریبی تعلقات استوار کرنے پر محمد بن زایدآل نہیان کی قیادت کو سراہا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، جلد محمد بن زایدآل نہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کا منتظر ہوں، محمدبن زایدآل نہیان کے دورے سے فریقین کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے الوداعی ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ مستقبل میں بھی دوطرفہ مضبوط تعلقات کیلئے کام کرتا رہوں گا۔