روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 8 لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران تقریباً 100 پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔
وفد نے بتایا کہ پولیو وائرس آلودہ پانی کے ذریعے بھی پھیل رہا ہے اور صاف پانی کی عدم دستیابی پولیو کے مکمل خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔
روٹری انٹرنیشنل کے حکام نے پرامید انداز میں کہا کہ اگر پولیو وائرس پوری دنیا سے ختم ہو سکتا ہے تو پاکستان اور افغانستان بھی اس سے پاک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر بچے تک ویکسین پہنچائی جا سکے۔