لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

فال ریورمیں باکسنگ کابڑاایونٹ،ساجدشرک پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھنےکوتیار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میساچوسٹس / نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر فال ریور (Fall River) میں 25 نومبر 2026ء کو ایک بڑے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ ”نویں سالانہ تھینکس گیونگ ایو باکسنگ اسپیکٹیکولر“ (9th Annual Thanksgiving Eve Boxing Spectacular) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے باکسر ساجد شرک (Sajid Sharak) اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا آغاز کریں گے۔

ایونٹ کے نمایاں مقابلوں میں نیویارک کے باکسر ساجد شرک (Sajid Sharak) اور ورمونٹ کے باکسر بروس رچرڈز (Bruce Richards) کے درمیان چار راؤنڈز کا خصوصی مقابلہ شامل ہے، جو ساجد شرک کا باضابطہ پروفیشنل باکسنگ ڈیبیو (Professional boxing debut) ہوگا۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق ورمونٹ کے فائٹر بروس رچرڈز کو پروفیشنل باکسنگ کے علاوہ موئے تھائی (Muay Thai) اور ایم ایم اے (MMA) کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے، جس کے باعث نیویارک کے ابھرتے ہوئے باکسر ساجد شرک اور بروس رچرڈز کے درمیان یہ مقابلہ باکسنگ شائقین کے لیے غیر معمولی دلچسپی اور سنسنی کا باعث بن سکتا ہے۔