لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستان کےپہلےخلانوردمحمدذیشان علی بدھ کو چین کےخلائی اسٹیشن”تیانگونگ“(Tiangong)کے لیےروانہ ہوں گے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

بیجنگ / اسلام آباد (ویب ڈیسک):پاکستان خلائی تسخیر کے ایک نئے اور تاریخی باب میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جہاں ملک کے پہلے خلانورد محمد ذیشان علی (Muhammad Zeeshan Ali) بدھ 25 نومبر کو چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ (Tiangong) کے لیے شینژو-24 (Shenzhou-24) مشن کے ذریعے روانہ ہوں گے، جو انسانی خلائی پرواز (Crewed spaceflight) میں پاکستان کی پہلی باضابطہ شمولیت ہے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) نے منگل کے روز پری لانچ میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ شینژو-24 خلائی جہاز 25 نومبر کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ) پر شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر (Jiuquan Satellite Launch Centre) سے لانچ کیا جائے گا۔

محمد ذیشان علی چینی خلانوردوں تانگ ہونگبو (Tang Hongbo) اور وو یی (Wu Yi) کے ہمراہ بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ (Payload specialist) شامل ہوں گے، یوں وہ نہ صرف خلا میں سفر کرنے والے پہلے پاکستانی شہری بلکہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلانورد بھی بن جائیں گے۔

مشن کی کمان تانگ ہونگبو سنبھالیں گے جو اس سے قبل شینژو-12 اور شینژو-17 مشنز پر جا چکے ہیں اور تیانگونگ اسٹیشن کا تین بار دورہ کرنے والے پہلے خلانورد بنیں گے، جبکہ چین کے تیسرے بیچ کے خلانورد وو یی فلائٹ انجینئر کے فرائض انجام دیں گے اور یہ ان کی پہلی خلائی پرواز ہوگی۔ مختصر دورانیے کے اس مشن میں محمد ذیشان علی پاک چین خلائی تحقیقی تعاون کے تحت سائنسی تجربات انجام دیں گے

اس مشترکہ مشن کی تیاری کے لیے چینی حکام نے پاکستانی خلانورد کو خلائی جہاز و اسٹیشن آپریشنز، سائنسی تجربات کے طریقہ کار اور ہنگامی ردِعمل کی خصوصی تربیت دی، جبکہ عملے نے آپریشنل ہم آہنگی اور تکنیکی مسائل سے نمٹنے کی مشترکہ مشقیں بھی کیں۔ درست رابطے کے لیے ذیشان علی کو چینی کمانڈز اور تکنیکی اصطلاحات کی تربیت دی گئی، اور ایسٹروناٹ سینٹر آف چائنا (Astronaut Centre of China) نے ان کی لسانی و غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی-انگریزی آپریٹنگ مینوئلز اور خصوصی حلال اسپیس فوڈ (Halal space food) بھی تیار کیا، جن کا جائزہ 21 نومبر کو جیوچوان میں مکمل ہونے والی حتمی لانچ ریہرسل کے دوران لیا گیا۔