لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

Elon Muskاوردیگرٹیک سربراہان کامستعفی ہونے والے(Jensen Huang)کودوبارہ این ویڈیا (Nvidia) کا سی ای او بحال کرنےکامطالبہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سان فرانسسکو / واشنگٹن (ویب ڈیسک): ٹیکنالوجی کی دنیا کے بااثر ترین رہنما ایلون مسک (Elon Musk)، ایپک گیمز (Epic Games) کے بانی ٹم سوئینی (Tim Sweeney)، وائی کمبینیٹر (Y Combinator) کے صدر گیری ٹین (Garry Tan) اور اوبر (Uber) کے شریک بانی ٹریوس کیلانک (Travis Kalanick) سمیت درجنوں ٹیک شخصیات نے مصنوعی ذہانت کے چپس بنانے والی عالمی کمپنی این ویڈیا (Nvidia) کے بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ (Jensen Huang) کو فوری طور پر ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

اس سلسلے میں جاری ایک کھلے خط (Open Letter) پر 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں جن میں 7,500 سے زائد (کمپنی کی کل افرادی قوت کا 18 فیصد) خود این ویڈیا کے ملازمین شامل ہیں۔

برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق جینسن ہوانگ جنہوں نے چین کے لیے جاسوسی کی مبینہ ملزمہ ایلس ہوانگ (Alice Huang) اور ایک ماتحت ملازمہ کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد جمعرات کو 33 سالہ قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھااب قریبی ساتھیوں کے ساتھ مل کر واپسی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سلیکون ویلی کے ایگزیکٹوز پر مشتمل ایک باقاعدہ “وار روم” (War Room) تشکیل دے دیا گیا ہے جو وائٹ ہاؤس کی حمایت حاصل کرنے اور بورڈ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سرگرم ہے۔

سلیکون ویلی کی مہم کے برعکس واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے اتوار کے روز فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ویڈیا کو اپنا نیا سی ای او کمپنی سے باہر سے تلاش کرنا چاہیے کیونکہ “انہیں ایک ڈرامائی تبدیلی (Dramatic Shake-up) کی ضرورت ہے”۔

بیسنٹ نے کہا کہ مبینہ چینی جاسوس ایلس ہوانگ سے تعلقات سے زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آیا این ویڈیا نے جان بوجھ کر امریکی برآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید ترین AI چپس (H200 ماڈل سے اوپر کی چپس) چین تک پہنچنے دیے یا نہیں۔ انہوں نے این ویڈیا کو اندرونی تحقیقات مکمل کر کے 10 دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پیر کے روز سنگاپور میں قائم کمپنی میگا اسپیڈ (Megaspeed) جہاں ایلس ہوانگ 2025ء تک ایگزیکٹو رہ چکی ہیں—نے ایک بیان میں خود کو ایک “جائز اور قانونی کاروبار” قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں میں میگا اسپیڈ نے این ویڈیا سے تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے AI چپس اور جدید ہارڈویئر خریدے تھے اور وہ کمپنی کے سب سے بڑے غیر ملکی خریداروں میں شامل رہی ہے۔

جینسن ہوانگ نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق سلیکٹ کمیٹی، خارجہ امور کمیٹی اور انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بند کمرہ پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جبکہ ارکانِ کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ سے بھی وضاحت طلب کی ہے کہ اسے مبینہ چینی جاسوس سے ہوانگ کے تعلقات کے بارے میں کب اور کیا علم تھا۔

ادھر منگل کے روز این ویڈیا اپنے سہ ماہی مالیاتی نتائج کا اعلان بھی کرنے جا رہی ہے، جہاں “اے آئی کے مرکزی بینک” کا لقب پانے والی اس کمپنی کے مستقبل پر عالمی منڈیوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔