لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکہ میں آپریشن سانتاکاآغاز،ضرورت مند بچوں کےلیےکرسمس تحائف کی تیاریاں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی پوسٹل سروس (United States Postal Service – USPS) نے اپنے سو سال سے زائد پرانے اور مقبول ترین فلاحی پروگرام ‘آپریشن سانتا’ (Operation Santa) کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اس شاندار اقدام کا مقصد امریکہ بھر میں ضرورت مند بچوں اور غریب خاندانوں کی چھٹیوں (Holiday Season) کی خواہشات کو پورا کرنا اور ان کے گھروں تک کرسمس کے تحائف پہنچانا ہے۔

یو ایس پی ایس کے مطابق، خواہش مند اور دردِ دل رکھنے والے امریکی شہری (Adopters) 16 نومبر سے بچوں اور خاندانوں کے خطوط کا انتخاب کر کے ان کی خواہشات کے مطابق خریداری کا آغاز کر سکتے ہیں۔

یو ایس پی ایس نے تمام نئے اور پرانے ایڈاپٹرز کے لیے ضروری قرار دیا ہے کہ وہ پروگرام میں حصہ لینے اور خطوط منتخب کرنے سے پہلے ویب سائٹ https://www.uspsoperationsanta.com/ پر جا کر اپنی آن لائن رجسٹریشن اور شناختی تصدیق (ID Verification) کا عمل مکمل کریں

پوسٹل سروس کی وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ شیلا ہولمین (Sheila Holman) نے کہا کہ “ہر سال ہمیں ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے خطوط موصول ہوتے ہیں جو کثرت کی وجہ سے ایڈاپٹرز سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ہم کمپنیوں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مل کر ایک پورے خاندان کی ذمہ داری اٹھائیں تاکہ ہر بچے کو خوشیاں مل سکیں”۔

رجسٹریشن کے بعد شہری ذاتی طور پر بازار سے یا پھر کھلونوں کے مشہور برانڈ Toys “R” Us کے تعاون سے قائم ‘سانتا گفٹ شاپ’ کے ذریعے آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ تمام تیار شدہ تحائف کو پوسٹ آفس کے ذریعے ارسال کرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔