لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکی وزیردفاع کےخلاف مواخذےکی تحریک، ٹرمپ ہیگسیتھ کےدفاع میں سامنےآ گئے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے ریپبلکن پارٹی کے منحرف رکنِ کانگریس تھامس میسی (Thomas Massie) کی جانب سے ان کے خلاف لائی جانے والی مواخذے (Impeachment) کی تحریک کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک “سیاسی تماشا اور ڈراما” قرار دیا ہے۔

منگل کے روز ایوانِ نمائندگان (House) میں متوقع ووٹنگ سے قبل پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ اقدام احتساب نہیں بلکہ ذاتی رنجش اور انا کی تسکین کا ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ تھامس میسی نے ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز، عام شہریوں کے جانی نقصان کو روکنے کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور سینیٹر مارک کیلی کے خلاف انتقادی کارروائیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی نئی قرارداد پیش کی تھی۔

پیٹ ہیگسیتھ کے بیان کے فوراََ بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے دفاعی سربراہ کی تعریف کرتے ہوئے تھامس میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں “ٹوٹل لوزر” قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور دیگر ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران کابینہ کے کسی رکن کا مواخذہ کرنا ملک کے لیے خطرناک پیغام ہو سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایوان میں اس قرارداد کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسے میز پر رکھنے (Table) کی تحریک پیش کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ مواخذاتی مہم ریپبلکن پارٹی کو مڈ ٹرم انتخابات میں ہونے والے نقصانات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مواخذے کے حق میں ووٹ دیں گے کیونکہ ہیگسیتھ ایران کے ساتھ مہنگی اور غیر ضروری جنگ کے “معمار” ہیں۔