لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

امریکی مڈٹرم الیکشنز 2026 کا حتمی کاؤنٹ ڈاؤن: نیویارک اور نیوجرسی میں ہاؤس اور گورنر کے سخت ترین معرکے،پولنگ کا منگل سے آغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / نیوجرسی (ویب ڈیسک): امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کی حتمی پولنگ میں محض چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ منگل 3 نومبر کو کروڑوں ووٹرز ریاست نیویارک کے گورنر، امریکی ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) اور سینیٹ میں اکثریتی کنٹرول کا فیصلہ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔

دریاۓ ہرڈسن (Hudson River) کے دونوں جانب واقع نیویارک اور نیوجرسی کی کانگریسی نشستیں اس وقت امریکی طاقت کے توازن کا مرکزی میدان بنی ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ اہمیت نیویارک کے 17ویں کانگریس ڈسٹرکٹ (NY-17) کو حاصل ہے، جہاں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اس نشست کو جھپٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ریپبلکنز اپنی باریک اکثریت کو بچانے میں مصروف ہیں۔

راک لینڈ، پٹنم، ویسٹ چیسٹر اور ڈچس کاؤنٹی پر مشتمل اس بیٹل گراؤنڈ ڈسٹرکٹ میں موجودہ ریپبلکن کانگریس مین مائیک لاولر (Mike Lawler) کو ڈیموکریٹک امیدوار کیٹ کونلی (Cait Conley) کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ PIX11 کے مباحثے کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، ڈیٹا سینٹرز کے اثرات اور ٹیک انڈسٹری پر بحث دونوں امیدواروں کا بنیادی تنازعہ رہی ہے۔

ہرڈسن کے دوسری پار نیوجرسی کی 7ویں کانگریس نشست پر سخت مقابلہ جاری ہے، جہاں ڈیموکریٹک امیدوار ربیکا بینیٹ (Rebecca Bennett) موجودہ ریپبلکن نمائندے ٹام کیئن جونیئر (Tom Kean Jr.) کو شکست دینے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔

ریاستی سطح پر موجودہ ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوچول (Kathy Hochul) اور ریپبلکن چیلنجر بروس بلیک مین (Bruce Blakeman) کے درمیان مقابلہ قومی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ہوچول نے بلیک مین کو صدر ٹرمپ کا اتحادی قرار دیا ہے جبکہ بلیک مین نے نیویارک میں مہنگائی اور جرائم کو اپنا مرکزی ایشو بنایا ہے۔

انتخابی اعداد و شمار کے مطابق نیوجرسی میں 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد، ریاست نیویارک میں 1.8 ملین (18 لاکھ) سے زائد جبکہ نیویارک سٹی میں 6 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ووٹس قبل از وقت کاسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ارلی ووٹنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور پولنگ اسٹیشنز منگل کی صبح باقاعدہ کھل جائیں گے۔