لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیٹ فلکس پرہسپانوی کرائم تھرلرفلم’کولیشن کورس'(Collision Course)نےدنیابھرمیں دھوم مچا دی:عالمی چارٹس پرنمبر1پوزیشن حاصل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میڈرڈ / لاس اینجلس (ویب ڈیسک): عالمگیر اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس (Netflix) پر 30 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی نئی ہسپانوی کرائم تھرلر فلم ’کولیشن کورس‘ (Collision Course) شائقینِ فلم کی پہلی پسند بن گئی ہے۔

ریلیز ہوتے ہی اس فلم نے دنیا بھر میں دیکھائی جانے والی فلموں اور سیریز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

ہدایت کار ڈینیئل سانچیز اریوالو (Daniel Sánchez Arévalo) کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی 2013 کے اسپین کے تاریخی پس منظر پر مبنی ہے، جہاں ایک بینک ڈکیتی کے بعد بدقسمت حادثہ ڈاکوؤں کے اپنے درپردہ رازوں اور آپسی دشمنیوں کو بے نقاب کر دیتا ہے۔

فلم کی کہانی میڈرڈ (اسپین) میں ایک بینک کو کامیابی سے لوٹنے والے ڈاکوؤں کے گروہ کے گرد گھومتی ہے۔ ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے وقت ان کی گاڑی ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس حادثے کے بعد نہ صرف پولیس ان کا تعاقب کرتی ہے بلکہ ڈاکوؤں کے ایک دوسرے سے چھپائے گئے خطرناک راز بھی یکے بعد دیگرے کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

فلم کا دورانیہ 2013 کے اسپین کو دکھاتا ہے، جب ملک شدید معاشی بحران، بے روزگاری میں اضافے اور سیاسی اسکینڈلز کی زد میں تھا۔ یہ تناظر کہانی میں مزید سنجیدگی اور تناؤ پیدا کرتا ہے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ میں لائیا کوسٹا (Laia Costa)، کارا الیجالدے (Karra Elejalde)، لوئس زاہیرا (Luis Zahera) اور تامار نوواس (Tamar Novas) شامل ہیں۔ اگرچہ کچھ ناظرین کو پلاٹ کی تہوں اور موڑ (Twists) کو سمجھنا مشکل لگا، لیکن اس کے باوجود فلم عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے۔