نیویارک: عشق مرشد اور درِنجات سے مشہور ہونے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نےامریکا کاٹور کرنے کااعلان کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق اس ٹور میں امریکہ کے مختلف بڑے شہروں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں نیویارک، ہیوسٹن، شکاگو، ڈلاس، نیو جرسی، لاس اینجلس، واشنگٹن ڈی سی اور اٹلانٹا شامل ہیں۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق یہ ٹور عارف خان اور The Music World پیش کر رہے ہیں۔
منتظمین کی جانب سےپاکستانی کمیونٹی کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے
دورِ فشاں کے نام سے جاری اس تشہیری مہم نے امریکہ میں موجود پاکستانی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لیے دلچسپی پیدا کرنے کی بنیاد فراہم کی ہے۔ تاہم، فی الحال شوز کی حتمی تاریخوں، مقامات، ٹکٹوں کی قیمتوں اور بکنگ کے طریقۂ کار کااعلان جلد کیا جائےگا۔





