: تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے چھٹے ڈسٹرکٹ (NY State Assembly District 6) سے سینئر سیاسی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر فل راموس (Phil Ramos) کی باضابطہ حمایت (Endorsement) کا اعلان کر دیا ہے۔
مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں نیویارک کی ریاست اور مقامی سیاست میں اسے ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نیویارک کے ڈسٹرکٹ 6 میں مقیم پاکستانی، مسلمان اور دیگر اقلیتی ووٹرز کی حمایت فل راموس کو حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ بھر میں پاکستانی نژاد شہریوں کے سیاسی، معاشی اور شہری حقوق کے تحفظ اور قانون سازی کے ایوانوں میں ان کی مؤثر آواز کے لیے کام کرتی ہےفل راموس نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے اقلیتوں، محنت کشوں اور پاکستانی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں
. APPAC کی جانب سے باضابطہ توثیق ملنے سے فل راموس کی انتخابی مہم کو مقامی پاکستانی اور اقلیتی ووٹرز کی جانب سے بھرپور انتخابی اور سیاسی سپورٹ حاصل ہوگی



