لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

‘اپیک’ (APPAC) نےنیویارک ڈسٹرکٹ 7 سےامریکی کانگریس کےلیےکلئیروالڈیزکی باضابطہ حمایت کااعلان کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے نیویارک کے ساتویں کانگریسی ضلع (New York 7th District) سے امریکی ایوانِ نمائندگان (Congress) کی نشست کے لیے نامور رہنما کلئیر والڈیز (Claire Valdez) کی باضابطہ حمایت (Endorsement) کا اعلان کر دیا ہے۔

مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں نیویارک کی مقامی اور ریاستی سیاست میں اسے ایک اہم سٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نیویارک کے ساتویں ڈسٹرکٹ میں موجود پاکستانی، مسلمان اور ترقی پسند ووٹرز کی حمایت کلئیر والڈیز کو حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ بھر میں پاکستانی نژاد شہریوں کے سیاسی، معاشی اور شہری حقوق کے تحفظ اور قانون سازی میں ان کی مؤثر آواز کے لیے کام کرتی ہے۔

نیویارک کا ساتواں کانگریسی ضلع متنوع ثقافتی اور ورکنگ کلاس آبادی پر مشتمل ہے، جہاں تارکینِ وطن اور اقلیتی برادریوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

APPAC کی جانب سے رسمی توثیق ملنے کے بعد کلئیر والڈیز کی انتخابی مہم کو مقامی پاکستانی برادری کی جانب سے مالی و سیاسی تعاون اور والینٹیئر سپورٹ کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے