لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

: ‘اپیک (APPAC) نے میشیگن سے امریکی سینیٹ کےلیےڈاکٹر عبدالالسیدکی رسمی حمایت کااعلان کر دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن ویب ڈیسک):امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے ریاست میشیگن سے امریکی سینیٹ کے انتخابات کے لیے معروف رہنما ڈاکٹر عبدالالسید (Dr. Abdul El-Sayed) کی باضابطہ اور فخر سے حمایت (Endorsement) کا اعلان کیا ہے۔

مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں اسے پاکستانی امریکی کمیٹی کا ایک اہم سیاسی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے میشیگن میں مسلمان اور اقلیتی ووٹرز کی یکجہتی کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ میں پاکستانی برادری اور عام شہریت کے تحفظ اور سیاسی و سماجی حقوق کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ڈاکٹر عبدالالسید ایک ممتاز معالج، پبلک ہیلتھ کے ماہر اور عوامی سیاسی رہنما ہیں جو عوام کے صحت کی دیکھ بھال، معاشی و سماجی مساوات اور شہری حقوق کی مسلسل وکالت کرتے آ رہے ہیں۔

مشیگن میں امریکی سینیٹ کے لیے ہونے والی اس دوڑ میں APPAC کی جانب سے یہ توثیق ڈاکٹر عبدالالسید کی مہم کے لیے ایک بڑی اور مؤثر سیاسی کامیابی سمجھی جا رہی ہے