لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پوپ لیوکی پھیپھڑوں کےکینسر کی سرجری کےبعد پہلی تصاویرجاری:ہسپتال کےچیپل میں دعاکی قیادت اورصحت میں بہتری کی تصدیق

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

روم / ویٹیکن سٹی (ویب ڈیسک): پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد پوپ لیو (Pope Leo) کی پہلی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، جن میں انہیں روم کے جمیلی ہسپتال (Gemelli Hospital) کے عارضی چیپل میں کھڑے ہو کر باقاعدہ مذہبی اجتماعی دعا (Mass) کی قیادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویٹیکن حکام کے مطابق سرجری کے بعد ان کی صحت میں “مسلسل اور نمایاں بہتری” آ رہی ہے۔

71 سالہ پوپ لیو نے جمعہ کو دوپہر کے وقت ہسپتال کی دسویں منزل پر واقع مخصوص رومز سویٹ کے چیپل میں آف ڈیوٹی طبی اور نرسنگ عملے کے ساتھ دعا کروائی۔

انہوں نے اپنے خطبے کے دوران جمیلی ہسپتال کے تمام عملے کی دیکھ بھال اور خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ ویٹیکن پریس آفس کا کہنا ہے کہ پوپ اب بغیر کسی مدد کے آزادانہ طور پر سانس لے رہے ہیں اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں خود انجام دے رہے ہیں۔

جمعہ کی صبح پوپ کے بلڈ ٹیسٹ اور چیسٹ ایکس رے کیے گئے۔ وہ اس وقت ریسپیریٹری فزیو تھراپی سیشنز سے گزر رہے ہیں تاکہ پھیپھڑوں کے متاثرہ حصے کی بحالی ممکن ہو سکے۔ تاہم ابھی تک پوسٹ آپریٹو کینسر فری رپورٹس کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ پوپ لیو اتوار کے روز روایتی ‘اینجلس’ (Angelus) دعاؤں کی قیادت کریں گے، جو علاج کے بعد ان کی پہلی باقاعدہ عوامی پیشی ہوگی۔

پوپ کی تمام تر مصروفیات فی الحال 20 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم، 6 سے 17 نومبر تک ان کے طے شدہ لاطینی امریکہ کے دورے کے لیے تیاری جاری ہے اور ویٹیکن نے سفر کرنے والے صحافیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔