لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک سٹی میں10 ہزارسےزائدبچوں کےلیے مفت چائلڈکیئرکاتاریخی اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی اور ایڈمنسٹریشن فار چلڈرنز سروسز (ACS) نے اعلان کیا ہے کہ شہر انتظامیہ ویٹنگ لسٹ میں موجود 10,000 سے زائد بچوں کو چائلڈ کیئر واؤچرز فراہم کر کے ان کے لیے مفت دیکھ بھال اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

گورنر کیتھی ہوچل (Gov. Kathy Hochul) کی جانب سے سٹی کے مفت چائلڈ کیئر اقدامات کے لیے دیے گئے 1.2 ارب ڈالر کے فنڈز کی مدد سے یہ تاریخی اقدام ممکن ہوا ہے۔

یہ سہولت 6 ہفتے کی عمر سے لے کر 13 سال تک کے کم آمدنی والے بچوں، اور خصوصیات و معذوری کے حامل (Special Needs) 19 سال تک کے بچوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

نیویارک انتظامیہ نے اپنے آفیشل پورٹل (nyc.gov/childcare) پر ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جس کی مدد سے والدین اب پہلی بار لائسنس یافتہ ڈے کیئر سینٹرز تلاش کر سکتے ہیں اور فلٹر کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے ادارے واؤچر قبول کرتے ہیں۔

میئر ممدانی نے واؤچر حاصل کرنے والے خاندانوں کی تمام اضافی جیب کے اخراجات (Out-of-Pocket Fees) ختم کرنے کے لیے 5.2 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی ہے، جو کہ دو سال کے بچوں کے لیے شروع کیے گئے مفت “2-K” پروگرام کا تسلسل ہے۔

اگلے کچھ ہفتوں میں ACS ویٹنگ لسٹ پر موجود خاندانوں کو درخوست دینے کی دعوت دے گا۔ وفاقی ہدایات کے مطابق خطِ غربت (Federal Poverty Line) کے 300 فیصد سے کم آمدنی والے افراد، بے گھر خاندانوں اور خاص ضروریات والے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔

میئر زہران ممدانی نے کہا کہ “معاشی مشکلات کا شکار خاندانوں اور چائلڈ کیئر فراہم کرنے والے اداروں کے لیے واؤچرز تک رسائی ایک انقلابی تبدیلی سے کم نہیں ہے۔ ہم نیویارک کو ایک ایسا شہر بنا رہے ہیں جہاں خاندان پالنا خوف یا پریشانی کا باعث نہ بنے۔”