نیویارک:اگرچہ سردیوں کی شروعات میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، لیکن نیویارک شہر میں چھٹیوں اور تفریح کے شاندار موسم کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے
۔ راک فیلر سینٹر (Rockefeller Center) کا مشہورِ زمانہ “دی رنک” (The Rink) رواں ہفتے بروز ہفتہ، 10 اکتوبر 2026 سے اپنی 90ویں تاریخی سالگرہ کے موقع پر عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق اس سیزن کے پہلے اسکیٹنگ کے شوقین صبح 9:00 بجے آئس پر اتریں گے۔ اسکیٹنگ کی ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں جن کی ابتدائی قیمت 22 ڈالر فی کس رکھی گئی ہے۔
اسکیٹنگ سیشن کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔ ٹکٹ کی قیمتیں دن اور وقت کے حساب سے مختلف ہوں گی، جبکہ ویک اینڈ کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ قیمت 74 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کے پاس اپنے اسکیٹس نہیں ہیں تو $12 فی کس کی اضافی فیس ادا کر کے اسکیٹس کرائے پر لیے جا سکتے ہیں۔
ٹکٹس نان ریفنڈ ایبل (Non-refundable) ہیں، تاہم شدید موسم کی صورت میں سیشنز موخر یا منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے سیشن کے وقت سے 24 گھنٹے قبل اپنی بکنگ دوبارہ ری شیڈول کر سکتے ہیں۔
چھوٹے سامان کے لیے رنک کی جانب سے مفت لاکرز (Complimentary Lockers) فراہم کیے جائیں گے۔
اسکیٹنگ کے شوقین افراد 5th اور 6th ایونیو کے درمیان 49th اسٹریٹ پر لوئر رنک لیول (Lower Rink Level) سے داخل ہو سکتے ہیں۔



