لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں بغیرتعلیم اورسابقہ تجربےکے ملازمتوں کاشاندارموقع: NYC ہیلتھ اینڈہاسپٹلز میں بھرتیوں کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اگر آپ امریکہ کے شہر نیویارک میں نئی نوکری کی تلاش میں ہیں، تو نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز (NYC Health + Hospitals) نے بغیر کسی مخصوص تعلیمی قابلیت اور سابقہ ورک ایکسپیرینس (Work Experience) کے ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

ادارے کی جانب سے مختلف اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز میں “سروس ایڈ — فوڈ سروس” (Service Aide – Food Service) کی اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

ان ملازمتوں کے لیے منتخب ہونے والے افراد کی اہم ذمہ داریوں میں مریضوں کے لیے مینو کارڈ یا خاص غذائی چارٹ کے مطابق کھانے کی ٹرے تیار کرنا، انہیں مریضوں تک پہنچانا اور کھانے کے بعد برتن واپس کچن میں لانا شامل ہے۔

ملازمت کی تفصیلات، تنخواہ اور مقامات:
Full-time(: $46,798) سالانہ
(Part-time): $24,959 سالانہ

دستیاب اسامیاں اور جاب آئی ڈی (Job IDs):

McKinney: جز وقتی (Job ID: 140393)
Carter: کل وقتی (Job ID: 140311)
Coler: جز وقتی (Job ID: 140316)
Lincoln Medical Center: جز وقتی (Job ID: 140295)
Woodhull Medical Center: کل وقتی (Job ID: 140122)
Sea View: جز وقتی (Job ID: 140093)

خواہش مند امیدوار ان اسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے کے لیے NYC Health + Hospitals کی آفیشل کیریئر پورٹل وزٹ کر سکتے ہیں۔ پورٹل کے سرچ بار میں اپنی پسندیدہ لوکیشن کی Job ID درج کر کے فارم پر کیا جا سکتا ہے۔