لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ٹرمپ انتظامیہ کا’برتھ ٹورازم‘نیٹ ورکس کے خلاف بڑااقدام

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کی جانب سے امریکہ کے شعبہ امیگریشن کا مبینہ استحصال روکنے کے لیے بدھ کے روز نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں ‘برتھ ٹورازم’ (Birth Tourism) کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس اور افراد کے خلاف نکیلی کسنا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ ان نئی ویزا پابندیوں کا ہدف وہ تمام تجارتی آپریٹرز، ویزا ‘فکسرز’، جعل سازی کی تربیت دینے والے ایجنٹس، غیر ملکی طبی سہولیات فراہم کرنے والے اور دیگر عناصر ہیں جو غیر ملکیوں کو دھوکے سے ویزا حاصل کرنے یا ‘میڈیکیڈ’ (Medicaid) کے غلط استعمال میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

برتھ ٹورازم سے مراد غیر ملکی حاملہ خواتین کا بطورِ خاص امریکہ سفر کرنا ہے تاکہ وہاں بچے کی ولادت کے نتیجے میں 14ویں آئینی ترمیم کے تحت بچے کو خودکار طور پر امریکی شہریت حاصل ہو سکے۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ کمرشل نیٹ ورکس غیر ملکیوں سے ہزاروں ڈالر وصول کر کے ویزا درخواستوں پر جھوٹ بولنے کی تربیت دیتے ہیں جو امریکی امیگریشن قوانین کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 12 اگست کو تشکیل دی گئی ‘برتھ ٹورازم پریوینشن ٹاسک فورس’ کے قیام کے بعد سے اب تک تقریباً 900 ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جبکہ نئی ٹرمپ انتظامیہ کے پاور میں آنے کے بعد سے اب تک جرائم، امیگریشن کی خلاف ورزیوں اور فراڈ جیسے مختلف دلائل کی بنیاد پر 1,75,000 سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔