نیویارک: نیویارک لاٹری انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پاور بال (Powerball) ڈرائنگ کے سیکنڈ پرائز کا 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کا انعامی ٹکٹ بروکلین میں فروخت ہوا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ خوش نصیب ٹکٹ 19 ستمبر کی ڈرائنگ کے لیے خریدا گیا تھا، جو بروکلین کی 86th اسٹریٹ پر واقع ‘کنگز 86 سی-اسٹور’ (Kings 86 C-Store, 1420 86th Street) سے بیچا گیا۔
پاور بال کا باقاعدہ قرعہ اندازی کا عمل ہفتے میں تین دن پیر، بدھ اور ہفتہ کو رات 10:59 بجے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے، جس میں امریکہ بھر سے لاکھوں افراد حصہ لیتے ہیں۔
لاٹری حکام نے مذکورہ اسٹور سے ٹکٹ خریدنے والے تمام خریداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے نمبرز فوری طور پر چیک کریں اور انعامی رقم کا دعویٰ کرنے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔





