لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ٹرمپ کےرقم دینےکےوعدےپرامریکی سیاست میں ہلچل،ڈیموکریٹس کی شدیدتنقید

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہریوں کو رقم دینے کے وعدے پر امریکی قانون سازوں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن نے کہا ہے کہ کسی بھی رقم کی ادائیگی کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہوگی۔ ان کے مطابق اس منصوبے کی تفصیلات اور فنڈنگ کے طریقہ کار کو ابھی سمجھنا باقی ہے۔

رپبلکن نمائندے مائیک لاؤلر نے بھی منصوبے کی مکمل حمایت سے گریز کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس رقم کے اخراجات کیسے پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے ہی بھاری قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، اس لیے مالی معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک رہنماؤں اور بعض مبصرین نے ٹرمپ کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہاؤس مائنارٹی لیڈر حکیم جیفریز نے اسے ’’سنجیدہ تجویز‘‘ قرار دینے سے انکار کیا۔

مشی گن کی ڈیموکریٹک سینیٹر ملوری میک مورو نے بھی اس وعدے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

صارف حقوق کی تنظیم پبلک سٹیزن کی شریک صدر لیزا گلبرٹ نے ٹرمپ کے اعلان کو انتخابات سے قبل ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے امریکی جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔