لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

جمائما گولڈ سمتھ کا آئرش آسٹریلین فنانسر کیمرون اورائلے سےدوسری شادی کاانکشاف

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، معروف برطانوی فلم ساز اور اسکرپٹ رائٹر 52 سالہ جمائما گولڈ سمتھ نے 62 سالہ آئرش آسٹریلین فنانسر کیمرون اورائلے (Cameron O’Reilly) کے ساتھ ایک نجی تقریب میں دوسری شادی کر لی ہے۔

کیمرون اورائلے آئرلینڈ کے آنجہانی بزنس مین، میڈیا ٹائیکون اور سابق انٹرنیشنل رفبی پلیئر سر اینتھنی اورائلے کے بیٹے ہیں۔ دونوں کی ملاقات فلموں اور ڈاکومنٹریز پر کام کے دوران ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔

اس شادی کی خبر جمائما کے بھائی بن گولڈ سمتھ کی اہلیہ جمائما جونز نے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔ انہوں نے بن گولڈ سمتھ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: “جمائما اور کیمرون کی شادی کا جشن منا رہے ہیں، کتنا خوشگوار دن ہے!”

جمائما گولڈ سمتھ کی عمران خان سے شادی 1995 میں ہوئی تھی جو 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔ عمران خان سے طلاق کے 22 سال بعد یہ جمائما کی دوسری شادی ہے۔ عمران خان سے علیحدگی کے بعد جمائما کا نام اداکار ہیو گرانٹ، کامیڈین رسل برانڈ اور ‘دی کراؤن’ کے خالق پیٹر مورگن کے ساتھ بھی جڑتا رہا ہے۔

عمران خان کے لیے آواز: طلاق کے باوجود جمائما نے حال ہی میں عمران خان کی جیل میں قید اور علاج معالجے سے متعلق برطانوی حکومت سے اپیل کی تھی اور اسے ‘انسانی حقوق کی ہنگامی صورتحال’ قرار دیا تھا۔

فلم اور پاکستان سے محبت: جمائما پاکستان سے اپنی محبت اور ثقافت کا اکثر اظہار کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی معاشرے کے مثبت اور خوبصورت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے فلم ‘What’s Love Got to Do with It?’ بنائی، جس میں سجال علی، شبانہ اعظمی اور للی جیمز جیسے فنکاروں نے کام کیا۔