لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک: ناساؤ کاؤنٹی میں افغان مہاجرین کے لیےمفت ذہنی صحت اورکونسلنگ پروگرام کا آغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک اسٹیٹ آفس آف مینٹل ہیلتھ نے لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاؤنٹی (Nassau County) میں مقیم افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے 2 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت متاثرہ افغان خاندانوں کو ذہنی صحت اور کونسلنگ کی بالکل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس نئے ریاستی پروگرام کا بنیادی مقصد ان افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہے جو اپنے وطن میں جنگ، نقل مکانی اور نسلی و مذہبی تعصب کا شکار ہو کر ذہنی صدمات (Trauma) سے گزر رہے ہیں:

پروگرام کے تحت مفت اسکریننگ، تشخيص، علاج، اور ترجمے کی سہولیات (Translation & Interpretive Services) فراہم کی جائیں گی۔

ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مواد، ہیلتھ ایجوکیشن اور برادری کے لیے مشترکہ فلاحی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔
افغان مہاجرین کی زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پشتو اور دری زبانوں کے مترجمین کی خدمات شامل ہوں گی۔

سال 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے ‘آپریشن الائیز ویلکم’ کے تحت ہزاروں افغان شہریوں کو امریکہ میں آباد کیا تھا۔ تاہم، 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے پروگرام معطل کیے جانے کے بعد سے متعدد افغان مہاجرین غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

‘سی این گائیڈنس’ (CN Guidance) کی پروگرام ڈائریکٹر کیشا گراہم ولسن کا کہنا تھا کہ “ان میں سے اکثر افراد نے اپنے ملک میں شدید مظالم دیکھے ہیں۔ ہمارا مقصد انہیں ہمدردانہ اور ثقافتی اعتبار سے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نئے معاشرے میں ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔”