لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

9/11کےسانحےکی 25ویں برسی سےقبل بڑااقدام، زہریلی ہوااورطبی اثرات کے1 لاکھ70 ہزارصفحات پر مشتمل سرکاری ریکارڈزعام

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نائین الیون (9/11) کے دہشت گردانہ حملوں کی 25ویں برسی سے قبل نیویارک کے میئر زوہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) نے ایک تاریخی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے نائین الیون کے بعد حکومتی ردِعمل اور صحت سے متعلق 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل تمام مخفی اور اہم سرکاری ریکارڈز عوام کے لیے عام کر دیے ہیں۔

میئر ممدانی انتظامیہ کے اس قدم کے ساتھ ہی ‘9/11 ہیلتھ واچ’ کی جانب سے دائر کیے گئے دو اہم مقدمات بھی باقاعدہ طے پا گئے ہیں، جس سے فضائی معیار اور طبی خطرات سے متعلق ریکارڈز حاصل کرنے کی سالہا سال سے جاری قانونی جنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

ممدانی انتظامیہ نے مالياتی سال 2027 کے بجٹ میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم سے ایک خصوصی عوامی پورٹل (nyc.gov/sept11docs) کا آغاز کر دیا ہے.

جاری کی گئی دستاویزات میں مشہور زمانہ ‘ہارڈنگ میمو’ (Harding Memo)، ’68 بکسز’ کا گمشدہ ریکارڈ جو 2025 میں دوبارہ ملا تھا، اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر 7 سے متعلق فائلیں شامل ہیں۔

لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ذاتی اور نجی معلومات کو سیکیورٹی کے تحت حذف کر کے پورٹل کو متحرک کر دیا گیا ہے اور اگلے 12 ماہ میں مزید لاکھوں صفحات اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

میئر ممدانی نے اعلان کیا کہ ‘ڈی سی اے ایس’ (DCAS) اور نیویارک سٹی پبلک اسکولز میں مخصوص عملہ تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ نائین الیون کے ایکسپوژر زون (Exposure Zone) میں موجود رہنے والے ریسکیو ورکرز، متاثرین اور طلباء اپنے قیام کا ثبوت حاصل کر سکیں۔ اس سے انہیں ‘ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہیلتھ پروگرام’ اور ‘وکٹم کمپنسیشن فنڈ’ کے تحت مالی و طبی امداد حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

“ہماری سٹی انتظامیہ کی سب سے بنیادی ذمہ داری ان تمام خاندانوں، متاثرین اور فرسٹ ریسپونڈرز کو سچائی، شفافیت اور جوابدہی فراہم کرنا ہے جن کی زندگیاں اس سانحے سے ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔”

انہوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سابق میئر روڈی جولیانی انتظامیہ پر تنقید کی کہ انہوں نے زہریلے دھوئیں کے خطرناک اثرات کو چھپا کر ہزاروں افراد کی صحت اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔