لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

دبئی سےنیویارک تک فِلّی کاسفرجاری،فلورل پارک میں دوسری نیویارک برانچ کاافتتاح

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف چائے اور سینڈوچ برانڈ فِلّی (Filli) نے نیویارک میں اپنی دوسری شاخ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ نئی برانچ Hillside Avenue، Floral Park میں قائم کی گئی ہے، جہاں افتتاحی تقریب میں برانڈ کے بانی رفیع فِلّی (Rafi Filli) نے خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں فِلّی نیویارک/لانگ آئی لینڈ کے فرنچائز اونر ساغر کھنہ (Sagar Khanna)، ان کی اہلیہ اور مینیجنگ پارٹنر کرن فاطمہ (Kiran Fatima)، جبکہ مارکیٹنگ اور میڈیا امور سے وابستہ ریحان مکاتی (Rehan Mukaty) بھی شریک ہوئے۔

فِلّی کوئنز نیویارک سٹی میں برانڈ کی پہلی شاخ ہے، جبکہ ریاستِ نیویارک میں یہ فِلّی کی دوسری لوکیشن ہے۔ نئی برانچ کے افتتاح کو نیویارک میں برانڈ کی توسیعی حکمتِ عملی اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب میں موجود اےآروائی نارتھ امریکا کے انچارج آصف جمال، وائس آف نیویارک اردو کے روح رواں محمدعاطف خان، ورلڈاسٹار انٹرٹینمنٹ کے پروموٹر عطیق شیخ بھی موجود تھے،انہوں نے دونوں نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا بلکہ انکی خوب پذیرائی کی اورر اپنی نیک تمناؤں کاظہار بھی کیا۔

فِلّی کا آغاز متحدہ عرب امارات سے ہوا اور آج یہ برانڈ دنیا کے 13 ممالک میں اپنی موجودگی قائم کر چکا ہے۔ برانڈ کا مقصد روایتی اور مستند چائے، ذائقہ دار سینڈوچز اور مخصوص فِلّی ایکسپیرینس کو مختلف ممالک کی کمیونٹیز تک پہنچانا ہے۔

نیویارک میں نئی شاخ کے افتتاح کے ساتھ فِلّی نے امریکی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ فلورل پارک میں قائم نئی برانچ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقامی کمیونٹی کے لیے فِلّی کے معروف چائے اور کھانے کے ذائقوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔