لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

لیبرڈےویک اینڈٹریول رش کاآغاز:لاکھوں مسافروں کیلئےاہم ہدایات جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک:

امریکہ میں لیبر ڈے (Labor Day) کے طویل ویک اینڈ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں اور ایئرپورٹس کا رخ کر رہے ہیں۔ ٹریفک اور سفر کے انتظام کے لیے امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن (AAA) اور ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) نے شہریوں کے لیے اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اگر آپ جمعہ کو سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو دوپہر 12:00 بجے سے پہلے نکلیں، جبکہ ہفتے کے دن صبح 10:00 بجے سے پہلے سفر شروع کرنے کی تجوویز دی گئی ہے۔

سڑک کے ذریعے سفر کے لیے اتوار کا دن سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس دن ٹریفک کا دباؤ انتہائی کم رہے گا۔

پورٹ اتھارٹی آف نیویارک اینڈ نیوجرسی کا اندازہ ہے کہ لیبر ڈے کی چھٹیوں کے دوران 2.4 ملین (24 لاکھ) سے زائد مسافر جے ایف کے (JFK)، نیوارک (Newark)، لاگارڈیا (LaGuardia) اور اسٹوورٹ (Stewart) ایئرپورٹس سے گزریں گے۔

ٹی ایس اے (TSA) نے ہوائی سفر کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر معمول سے کافی پہلے پہنچیں اور اپنے پاس قابلِ قبول شناختی دستاویزات (Valid ID) لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ، بارش اور گیلی سڑکوں کے باعث ڈرائیوروں کو اضافی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔