لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

سانحہ پمزپروزیراعظم شہباز شریف کاسخت موقف”مجرمانہ غفلت کےمرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں ملےگی”

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کے فوراً بعد وزارتِ صحت کے امور اور پمز (PIMS) اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر ایک اہم ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ سانحہ پمز میں مجرمانہ غفلت برتنے والے اہلکاروں اور ذمہ داروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کپٹن (ر) محمد محمود اور پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو شعبہ صحت کی مجموعی صورتحال اور پمز آتشزدگی واقعے کی جاری تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ان کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ متبادل دنوں میں پمز اسپتال میں اپنی ذاتی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنی براہِ راست نگرانی میں اسپتال کے نظام میں بہتری لائیں۔ وزیراعظم نے پمز میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کو معیاری بنانے، تمام تر حفاظتی انتظامات کا سخت اطلاق کرنے اور ملک بھر میں شعبہ صحت کی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔