لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

وزن کم کرنےوالی دوامیں ‘کیڑےمارادویات’کا خطرناک کیمیکل انکشاف:FDA نےفوری استعمال روکنےکاانتباہ جاری کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک مشہور سپلیمنٹ ‘لیپوفٹ ایکسٹریم 2.0 فیٹ برنر’ (Lipofit Extreme 2.0 Fat Burner) میں دو غیر معلنہ اور شدید مضرِ صحت اجزاء کی موجودگی کے بعد اسے فوری طور پر واپس منگوا لیا (Recall) ہے۔

ان اجزاء میں ایک ایسا کیمیکل بھی شامل ہے جو عام طور پر کیڑے مار (Pesticide) اور جڑی بوٹی مار ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ مصنوعات بنانے والی کمپنی ‘اینا سالازار ماڈلا ٹو کیورپو انک’ (Ana Salazar Modela Tu Cuerpo Inc) نے لیبارٹری تجزیے کے بعد یہ ریکال نوٹس جاری کیا۔

لیبارٹری معائنے میں معلوم ہوا کہ اس سپلیمنٹ کی صبح استعمال ہونے والی (AM) گولیوں میں ذہنی تناؤ کی دوا ‘فلوکسیٹین’ (Fluoxetine) اور رات کو استعمال ہونے والی (PM) گولیوں میں انتہائی زہریلا کیمیکل ‘2,4-DNP’ موجود تھا، جس کا لیبل پر ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق DNP ایک زہریلا صنعتی کیمیکل ہے جو 1930ء کی دہائی سے انسانوں کے استعمال کے لیے خطرناک اور غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کی موجودگی سے درج ذیل جان لیوا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں.

متلی، قے، چکر آنا، شدید پسینہ آنا اور سر درد۔
دل کی دھڑکن کا اچانک تیز ہونا اور ‘کارڈیک اریسٹ’ (دل کا دورہ) جس سے اچانک موت واقع ہو سکتی ہے۔
گردن توڑ بخار، دورے پڑنا، آنکھوں، جلد، اعصابی نظام اور دل کا مستقل نقصان۔

ریکال کی گئی ‘لیپوفٹ ایکسٹریم 2.0’ گولیوں کے پیکج کا لاٹ نمبر 25M12F ہے اور اس کی میعاد کی تاریخ (Expiration Date) 09/2027 ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق فی الوقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم جن صارفین کے پاس یہ پروڈکٹ موجود ہے انہیں فوری طور پر اس کا استعمال روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔