لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک میں ٹریول ایڈوائزری جاری:شدیدطوفان اورفلیش فلڈکاخطرہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی انتظامیہ نے شدید موسمیاتی تبدیلی اور کولڈ فرنٹ کی آمد کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداروں نے جمعرات کو شہر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور اچانک سیلابی صورتحال (Flash Flooding) کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جمعرات کی صبح 11:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک نافذ رہے گی، جبکہ فلڈ واچ (سیلابی الرٹ) کا باقاعدہ آغاز دوپہر 12:00 بجے سے ہو گا

شدید بارش کے باعث شہر کی مرکزی سڑکوں، شاہراہوں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی صورت سیلابی پانی سے گاڑی گزرانے یا پیدل چلنے سے پرہیز کریں۔

کولڈ فرنٹ کے سمندر کی طرف منتقل ہونے کے بعد جمعہ کے روز موسم میں بہتری آنے اور طوفانی سلسلہ ختم ہونے کی توقع ہے۔

ایمرجنسی اپڈیٹس اور فوری معلومات حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل سے NOTIFYNYC لکھ کر 692-692 پر ٹیکسٹ میسج کر سکتے ہیں۔