نیویارک: نیویارک کے میئر زوہران کوامے مامدانی نے شہر کے بدنام زمانہ رائیکرز آئی لینڈ (Rikers Island) جیل کمپلیکس میں زیرِ حراست ایک نیویارکر کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میئر زوہران مامدانی کے مطابق ہلاکت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم محکمۂ اصلاحات (Department of Corrections) اور متعلقہ نگران ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف تحقیقات کریں گے۔
میئر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائیکرز آئی لینڈ میں متعدد نیویارکرز پہلے ہی اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جو کہ ایک گناونا واقعہ ہے۔
میئر مامدانی نے اعادہ کیا کہ ان کی انتظامیہ جیل کے ابتر حالات میں بہتری لانے اور رائیکرز آئی لینڈ کو قانون کے مطابق جلد از جلد مکمل طور پر بند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔





