لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ایران میں قیادت کاخلا،ٹرمپ کادعویٰ اعلیٰ قیادت کےمتعددارکان ہلاک ہوچکے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کوئی بھی شخص صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو گیا ہے کہ بات چیت کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔

جنوبی کیرولائنا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت دنیا کا واحد ملک بن چکا ہے جہاں صدارت کے سوال پر لوگ انکار کر رہے ہیں۔

قیادت کے بحران کا دعویٰ: ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی اعلیٰ قیادت ختم ہو چکی ہے، جبکہ تیسری سطح کے بھی متعدد ارکان مارے جا چکے ہیں، جس کے باعث وہاں قیادت کا خلا پیدا ہو چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کی صلاحیت شدید متاثر ہو چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں افراطِ زر (مہنگائی) 350 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور حکومت کے پاس اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ایران فی الحال صحیح شرائط پر ڈیل کے لیے تیار نظر نہیں آتا، اسی لیے وہ فی الوقت “انتظار کرو اور دیکھو” (Wait and See) کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔