لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ننگےپاؤں یافیشن؟معروف برانڈ’شینیل’کی’نیکڈ سینڈلز’ نےریڈکارپٹ پرہلچل مچا دی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لندن (ویب ڈیسک): فیشن کی دنیا میں نت نئے اور حیران کن رجحانات سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن معروف فرانسیسی فیشن برانڈ ’شینیل‘ (Chanel) کی نئی سینڈلز نے جوتوں کے روایتی تصور کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن کو فیشن کی دنیا میں ’نیکڈ سینڈلز‘ (Naked Sandals) کا نام دیا جا رہا ہے۔

معروف ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی (Margaret Qualley) لندن میں اپنی نئی فلم ’دی ڈاگ اسٹارز‘ (The Dog Stars) کے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں یہ منفرد سینڈلز پہن کر پہنچیں۔ پہلی نظر میں یہ سینڈلز دکھائی ہی نہیں دیتیں اور دیکھنے والوں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اداکارہ ننگے پاؤں ہی ریڈ کارپٹ پر واک کر رہی ہوں۔

ان سینڈلز کا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے۔ یہ پاؤں کو ڈھانپنے یا سپورٹ دینے کے بجائے بنیادی طور پر صرف ٹخنے (Ankle) کے گرد ایک باریک پٹی کی صورت میں نظر آتی ہیں، جبکہ پاؤں کا اگلا اور بیشتر حصہ بالکل کھلا رہتا ہے۔

سامنے سے لی گئی مارگریٹ کوالی کی تصاویر میں یہ اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہے کہ انہوں نے پیروں میں کوئی جوتا پہن رکھا ہے یا نہیں۔

ریڈ کارپٹ پر اس منفرد لک کے سامنے آتے ہی فیشن ناقدین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اسے امسال کا سب سے انوکھا فیشن ٹرینڈ قرار دیا جا رہا ہے۔