مئیر زوہران ممدانی نے ’پینل فار ایجوکیشنل پالیسی‘ (PEP) کے 2026-27 کے افتتاحی اجلاس سے قبل پینل میں 13 نئے ارکان کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
اس نئے پینل میں پرانے اور نئے اراکین کو شامل کیا گیا ہے جو نیویارک شہر کے پبلک اسکولز کو مضبوط بنانے، تعلیمی نظام میں شفافیت لانے اور تمام طلبہ کو معیاری و محفوظ تعلیم فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مئیر زہران ممدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ”پبلک اسکولز نیویارکرز کی ملکیت ہیں، اور وہاں زیرِ تعلیم طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کا ان فیصلوں میں حقیقی عمل دخل ہونا چاہیے جو ان کے مستقبل کو شکل دیتے ہیں۔ ‘پینل فار ایجوکیشنل پالیسی’ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے اسکولوں کے نظام کی شفافیت کے ساتھ رہنمائی کرے۔ میں تمام نئے ارکان کا شکر گزار ہوں جو ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے خدمات انجام دینے آگے آئے ہیں۔“
اسکولز چانسلر سیموئلز نے کہا کہ پینل کے ساتھ باہمی تعاون سے اسکولوں کی فیصلہ سازی میں والدین اور کمیونٹی کی آواز شامل ہوگی، جس سے تعلیمی نظام مزید مضبوط ہوگا۔
تعینات کیے گئے 13 اراکین کی فہرست:
کارلا کورڈیرو (Karla Cordero): چیف آف اسٹاف، ’وی ایکٹ فار انوائرمنٹل جسٹس‘۔ سابق سٹی گورنمنٹ آفیشل جنہوں نے کووڈ-19 کے دوران 18 ملین سے زائد خوراک کے پیکٹس کی تقسیم کے پروگرامز کی نگرانی کی۔
طارق خان (Tariq Khan): ایم ٹی اے (MTA) نیویارک سٹی ٹرانزٹ میں بجٹ اور فنانس کے ماہر، 29 سال سے زائد کا تجربہ اور کوئینز میں 38 سالہ تعلیمی و سماجی خدمات کا پس منظر۔
مہرین مہدی (Mehrain Mahdi): ایجوکیشن ایڈوکیٹ اور ہیلتھ کیئر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی ماہر۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ 2 اسکول میں آفٹر اسکول اسپینش پروگرام اور ’لٹل لیپنگ لیڈرز‘ کی بنیاد رکھی۔
ایلن اونگ (Alan Ong): کوئینز کے دیرینہ کمیونٹی اور پیرنٹ لیڈر، جو اس سے قبل ڈسٹرکٹ 26 کی کمیونٹی ایجوکیشن کونسل (CEC) کے صدر رہ چکے ہیں۔
ایمی فیئر (Amy Fair): این وائی یو (NYU Steinhardt) میں اسٹریٹجک انیشی ایٹوز کی ڈائریکٹر، جن کے پاس ہائر ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن کا 25 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔
کورٹنی راجوانی (Courtney Rajwani): دی لیون گروپ میں مینیجنگ کنسلٹنٹ اور نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے ڈیپارٹمنٹ آف ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔
کرسٹل ویرا مونٹالو (Crystal Vera-Montalvo): کالج آف اسٹیٹن آئی لینڈ میں ڈائریکٹر کمیونٹی ایجوکیشنل انگیجمنٹ، جن کے پاس ایجوکیشن اور نان پرافٹ سیکٹر کا طویل تجربہ ہے۔
مارجوری ڈینسٹاگ (Marjorie Dienstag): ہیٹی سے ہجرت کر کے نیویارک آنے والی کمیونٹی لیڈر اور چارلس اسٹریٹ بلاک ایسوسی ایشن کی صدر، جنہوں نے ویسٹ ولیج میں مڈل اسکول کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔
لوکاس کوہلر (Lucas Koehler): فاؤنڈیشن فار سٹی کالج کے چیف فنانشل آفیسر ($500M اینڈومنٹ)، جو اس سے قبل برونکس میں ریاضی کے استاد اور مئیر آفس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پریمو لاسانا (Primo Lasana): فورم فار یوتھ انویسٹمنٹ میں چیف امپیکٹ آفیسر، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریڈنگ پارٹنرز اور کنگز کاؤنٹی ہسپتال بورڈ کے چیئرمین۔
کرسٹن جیفرسن (Kristin Jefferson): ٹیچنگ میٹرز میں سینئر ایجوکیشن کنسلٹنٹ اور چارٹر اسکولز نیٹ ورک کی سابق ملٹی لنگوئل لرنر کوآرڈینیٹر۔
ڈاکٹر میڈی فاکس (Dr. Maddy Fox): بروکلین کالج اور CUNY گریجویٹ سینٹر میں شعبہ سوسیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور عوامی تعلیمی پالیسیوں پر کام کرنے والی محقق۔
رائیسا روڈریگز (Raysa Rodriguez): ‘سٹیزنز کمیٹی فار چلڈرن آف نیویارک’ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جو اس سے قبل نائب مئیر برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کی سینئر ایڈوائزر رہ چکی ہیں۔





